اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد اور ایف آئی اے امیگریشن حکام نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون ماریہ بیگم کو گرفتار کر لیا جو اسلام آباد ائر پورٹ سے بحرین جا رہی تھی۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزمہ کے سامان کو مشکوک پایا گیا۔ اسے ابتدائی طور ایف آئی اے امیگریشن نے گداگری میں ملوث ہونے کے شبہ میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کو ریفر کیا ۔اس کے سامان کی تلاشی اور تفتیش پر بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی جو مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی ۔