لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہو گئے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس سال اسرائیل اور حزب اللّٰہ کی لڑائی میں لبنان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 229 ہو گئی ہے۔
لبنان کرائسز رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 فضائی حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے ہیں۔
حملے جنوبی لبنان، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور وادیٔ بیکا میں کیے گئے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی غزہ میں کلینک پر بم باری سے نومولود سمیت 4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔