عالمی ریکارڈ یافتہ برطانیہ کے سنی فیلڈز فارم نے اس سال کا اپنا نیا آرٹ دنیا کو دکھا دیا جو نئی فلم "بیٹل جوس، بیٹل جوس" کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلیے بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیمپشائر کے قریب ٹاٹن کے علاقے میں واقع اس فارم نے فیس بک پر ایک ٹائم لیپس ویڈیو پوسٹ کی جس میں موزیک کی تیاری کے عمل کو دکھایا گیا ہے۔
نیلسن کا کہنا تھا کہ "اس موزیک میں 10 ہزار سے زیادہ کدو اور اسکواش استعمال ہوئے ہیں۔ اسے کاغذ پر 50 گھنٹے کی منصوبہ بندی کے بعد بنایا گیا اور پھر 15 افراد کی ٹیم نے ایک دن میں صبح 9:30 سے شام 4:30 تک مکمل کیا۔"
انہوں نے کہا کہ "اس موزیک میں استعمال ہونے والے تمام کدو قدرتی رنگوں والے ہیں، ان میں سے بہت سے کھائے جا سکتے ہیں اور یہ وہی کدو ہیں جو ہمارے کھیتوں میں پائے جاتے ہیں، جنہیں یہاں آنے والے اٹھا کر خرید سکتے ہیں۔"