• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کو آسٹریلیا نے 9 وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو9وکٹوں سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی سیمی فائنل تک رسائی پکی ہو گئی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم 82رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلیا ویمنز نے 83رنز کا ہدف 11اوورز میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر دیا۔ ایلسے پیری 22رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، بیتھ مونی نے 15 رنز بنائے۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی آسٹریلیا کی گروپ کا تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل تک رسائی پکی ہو گئی، پاکستان کے تین میچز میں دو پوائنٹ ہیں۔
یورپ سے سے مزید