کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لیاری بہار کالونی میں انجن آئل کی دکان میں آگ لگ گئی۔آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا ایک واٹر ٹینڈر موقع پر پہنچا اور آگ پرقابو پایا۔پولیس کے مطابق آئل کی دکان میں گیس سیلنڈر بھی موجود تھے تاہم بروقت کارروائی کی وجہ سےکوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔آتشزدگی کے نتیجے میں دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے ۔