• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر، 3 رکنی بنچ تشکیل

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کریگا۔جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔وکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید