اسلام آباد (خبر نگار) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج محمد افضل مجوکہ نے توہین مذہب کیس میں مجرم کو سات سال قید ، سزائے موت اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ گذشتہ روز عدالت سے جاری فیصلہ کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر گوجر خان کے رہائشی قیصر سجاد کو سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے پیکا قانون کی سیکشن 11کے تحت سات برس قید کا بھی حکم سنا یا جبکہ عدالت نے مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر اس پر7 لاکھ روپے جرمانے کا بھی عائد کیا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کو قید کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ مجرم قیصر سجاد کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔