ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جلالپور کے رہنماو حلقہ پی پی 224کے امیدوار عمر فاروق کھاکھی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کسی صورت بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں لیکن پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی آڑ میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور عہدیداروں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا۔