کراچی (ذیشان صدیقی /اسٹاف رپورٹر)جنگ جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ڈانس شو پیش کیا، فیسٹیول کے 38ویں روز بھی کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت اور اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگ اور جیو کےا شتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹول کراچی 2024 زو ر و شور سے جاری ہے ۔ فیسٹول کے اٹھارویں روز اتوار کو ڈانس جنکشن نائٹ کے عنوان سے ڈانس شو منعقد کیا گیا جس میں نگہت چوہدری مانی چاؤ گروپ فرخ دربار وقار سمراٹ زاہدہ نور پی این سی اے فوک پرفارمنس گروپ عبدالغنی گروپ جوک رنگائی وقاص اینڈ روہت گروپ ڈی جے جون، ماسٹر غلام حسین ساجد گربا گروپ اور بھٹ شاہ مٹکا گروپ نے بھرپور انداز میں شرکت کیا اس ڈانس شو میں اہلیان کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹول 30اکتوبر تک جاری رہے گا۔جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کے کاؤنٹر سے خریدے جاسکتے ہیں ۔