کراچی (اسٹاف رپوررٹر) ہاکس بے مبارک ولیج کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 2 نوجوان 23 سالہ ہدایت اللہ ولد محمد قاسم اور 24 سالہ ایمان(امام) حسین ولد سید احمد ڈوب کرجاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کورنگی بلال کالونی کے رہائشی اور دوستوں کے ہمراہ آئے تھے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ہدایت اللہ کی لاش اس کے بہنوئی محمد عابد اور متوفی امام حسین کی لاش اس کے حقیقی بھائی صدام حسین کے حوالے کردی۔