• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصراللّٰہ نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کی لازوال مثال قائم کی، علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ، مزاحمتی تحریکیں اور دنیا بھر کے حریت پسند سید مقاومت شہید حسن نصراللہ کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں وہ مردِ مجاہد جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی روشنی میں مظلوموں کی حمایت اور غاصب قوتوں کے مقابلے کے لیے وقف کی،سید حسن نصراللہ نے کربلا کے پیغام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی لازوال مثال قائم کی،ان کی بصیرت اور حکمتِ عملی نے خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دیا ، ان کا یہ عقیدہ تھا کہ حق کی سربلندی اور باطل کی شکست یقینی ہے، انہوں نے نہ صرف مزاحمت کو عبادت کا درجہ دیا بلکہ امت کو یاد دلایا کہ اللہ کی نصرت صرف اُنہیں کو حاصل ہوتی ہے جو مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں سید مقاومت کی قیادت میں مزاحمتی محاذ نے صہیونی ریاست کو وہ زخم دیے جن سے آج بھی اسرائیل باہر نہیں نکل سکا، ان کی پہلی برسی پر مزاحمتی تحریکیں اور امت مسلمہ یہ عہد کرتی ہیں کہ سید مقاومت کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید