• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ، کام کی جگہوں کو مزدوروں کیلئے محفوظ بنایا جائے، مزدور رہنماء

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزدور رہنماوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ یاد دلاتا ہے کہ کہ کام کی جگہوں کو مزدوروں کے لیے محفوظ بنایا جائے ، متعلقہ حکومتی ادارے ، فیکٹری مالکان اور مقامی و بین الاقوامی قوانین مزدوروں کی زندگیوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں، سانحہ بلدیہ کے 260 مزدور شہداء کی یاد میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان، سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی اورہوم بيسڈوویمن ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام اجتماع میں مزدور رہنماؤں نے کہا کہ ایک انقلابی منظم مزدور تحریک ہی کارگاہوں میں ہونے والے استحصال اور جبر کے ماحول کو ختم کر سکتی ہے، اجتماع کی صدارت بزرگ رہنما حبیب الدین جنیدی نے کی مزدور رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں منافع اور انوسٹمنٹ کے مقابل انسانی جان کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے،جرمن برانڈ سانحہ بلدیہ متاثرین سے معافی مانگے ، شہداء کی یاد میں فیکٹری کے مقام پر یادگاری ٹریننگ سینٹر تعمیر کیا جائے، اجتماع سے خطاب کرنے والوں میں ناصر منصور، جنرل سیکرٹری نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان، قاضی خضر، وائس چیرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان، حسنہ خاتون چیرپرسن سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی ایشن اور رفیق بلوچ شامل تھے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید