کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا رشید آباد میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 35سالہ صائمہ زوجہ عار ف شدید زخمی ہوگئی ،ایس ایچ او تھانہ بلدیہ عمران سعد نے بتایا ہےکہ زخمی خاتون کے خاوند نے اگست میں تھانہ سائٹ بی میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ اسکی اہلیہ لاپتا ہوگئی ہے ،بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہےکہ بھائی نے غیرت کے نام پر بہن پر فائرنگ کی واقعے کے بعد ملزم عمران موقع سے فرار ہوگیا۔