• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ریاض شیرازی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اوقاف ، مذہبی امور ، زکوٰۃ و عشر اور فوکل پرسن فلڈ ایمرجنسی کوٹری بیراج ڈاؤن اسٹریم سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے سید تنویر حیدر شاہ شیرازی کے ہمراہ دولہ دریاء خان پل کے قریب اور نانگن ، گیل موری کے سیلاب سے متاثرہ مختلف دیہاتوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف و ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو ہدایت دی کہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ متاثرہ خاندانوں کو تنہا ہر گز نہیں چھوڑے گی ان کی خوراک ، عارضی رہائش ، طبی امداد اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، فلڈ ایمرجنسی کے دوران تمام ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں،انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل سنے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری رجسٹریشن کر کے انہیں ریلیف پیکجز اور مالی امداد کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ فلڈ ایمرجنسی کے دوران تمام ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں تاکہ کسی بھی متاثرہ گاؤں یا بستی کو نظرانداز نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور ان کے مسائل کے مستقل حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں بعد ازاںصوبائی وزیر نے دریائے سندھ کے مختلف حفاظتی بندوں کا دورہ کرکے پانی کے بہاؤ ،بندوں کی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید