کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں بچوں کے لاپتا اور اغوا ہونے کی انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، بعض کیسز میں بچوں کی لاشیں بھی شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں، جس پر شہریوں میں شدید خوف اور بےچینی پائی جا رہی ہے،پاکستان سنی تحریک سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔