• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کااعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں اور صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے باہمی مشاورت سے 5 سال کے لیے جے یو آئی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا۔ مولانا محب النبی، مولانا فضل الرحمان درخواستی، مفتی مظہر اسعدی اور قاری سیف اللہ سیفی صوبائی سرپرست ہوں گے۔ مولانا محمد صفی اللہ، سید زکریا شاہ، علامہ یحییٰ عباسی اور مولانا جمال عبدالناصر نائب امراء ہوں گے۔ جبکہ نور خان ہانس، مولانا سعید الرحمن سرور، مفتی شاہد مسعود، اور مولانا عامر فاروق عباسی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ حافظ غضنفر عزیز سیکرٹری اطلاعات، حافظ محمد تنویر سیکرٹری مالیات، مولانا عبدالمجید توحیدی سالار اور اسید الرحمن خواجہ ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
لاہور سے مزید