• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی قانون سازی قرآن وسنت اورقرارداد مقاصد سے متصادم نہیں ہونی چاہیے، اسلامی جمہوری اتحاد

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر، مرکزی سیکر ٹری جنرل مولانا مقصود احمد سلفی اور پروفیسر عدنان فیصل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا پورا حق حاصل ہے۔ وہ ملک و ملت کے مفاد میں قانون سازی کر سکتے ہیں مگر کوئی چیز بھی ملک کے قرآن و سنت اور قرارداد مقاصد سے متصادم نہیں ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ اور باقی عدلیہ کے تمام جج قابل احترام ہیں مگر نہ وہ معصوم عن الخطاء ہیں اور نہ وہ نوری فرشتے ہیں۔ ہر انسان سے غلطی ہو سکتی ہے ۔
لاہور سے مزید