لاہور ( خبرنگار ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار سکالرشپ پروگرام کیلئے خصوصی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ ۔ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے تو اس کے ثمرات سے کسی قابل مگر مستحق طالبہ کو محروم نہیں رہنا چاہئے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے 50 ملین روپے کی خطیر رقم یونیورسٹی فنڈ سے مختص کی ہے۔ اس رقم کی تقسیم کا نظام ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل ایڈ کے تحت منظم انداز میں چلایا جاتا ہے۔