• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام تعلیم کوبچانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، گرینڈ ٹیچرزالائنس

لاہور(خبرنگار)گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کا اجلاس کنوینئر چوہدری بشیر وڑائچ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رانا انوار الحق ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چوہدری ، محمد صفدر ، عبدالصبور ، رانا احمد حسین ، راجہ کامران ، رانا نوریز ،ملک ذوالقرنین ، فیاض گیلانی ، سعود جان ، سید مدثر ،نواز گوندل ، ارشد ڈڈ ، رانا راشد و دیگر اساتذہ تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ حکومتی انتقامی کارروائیاں برطرفیاں ، معطلیاں ، مقدمات اور شوکاز نوٹسز ہماری پُرامن جدوجہد کو نہیں روک سکتیں، ہم نظام تعلیم کو بچانے اور اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہماری جدوجہد پُرامن ہے لیکن اس میں اشتعال پیدا کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں پرائمری سکولوں میں نئےاساتذہ بھرتی کرنے کی بجائے ری آرگنائزیشن کے نام پر لاکھوں کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری سکول بغیر کسی ضمانت این جی اوزکے حوالے کئے جارہے ہیں گرینڈ ٹیچرز الائنس تعلیمی و ڈینگی بائیکاٹ جاری رکھے گا تحصیل اور ضلعی سطح پر مظاہرے واحتجاج جاری رہے گا، نومبر میں سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دوبارہ احتجاج و دھرنا ہوگا ۔
لاہور سے مزید