لاہور ( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق چلڈرن ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، اسسٹنٹ پروفیسر وجیہ الرحمن، اے ایم ایس اسد زین اور ڈی ایم ایس عدن موجود تھے۔ انہوں نے بہاول نگر سے آئی چار سالہ بچی دعا فاطمہ کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ٹیپو سلطان نے اس حوالہ سے وزیر صحت کو بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔