• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی 8 علاقوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، متعدد چوریاں

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) شادباغ میں الطاف سے ساڑھے 3لاکھ اور موبائل فون ،رائے ونڈ میں اشفاق خان کے گھرسے 3لاکھ 25ہزار اور موبائل فون ،لٹن روڈ میں نواز بھٹی کی فیملی سے اڑھائی لاکھ اور موبائل فون، غازی آباد میں اویس احمد کی فیملی سے 2 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،اسلام پورہ میں وقاص علی کے گھر سے 2لاکھ 30ہزار ور موبائل فون ،سبزہ زار میں شبیر خان کے گھرسے 1لاکھ 40ہزار ور موبائل فون ،مسلم ٹاون میں الیاس عظیم کی فیملی سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گارڈن ٹاون اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا سندر اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید