• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3میڈیکل کا لجوں میں اوپن میرٹ کی سیٹوں میں کمی

لاہور ( جنرل رپورٹر )پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے نئی ایڈمشین پالیسی جاری کردی ہے جس کے تحت پنجاب کے تین میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ کی سیٹوں میں کمی کر دی گئی ہے تین سیٹیں ختم کر کے اسلام اباد کے رہا ئشیوں کے لیے الگ سے کوٹہ متعارف کرو ا دیا گیا ہے ،سرگودھا میڈیکل کالج ، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات اور ڈی جی خان میڈیکل کالج میں کوٹہ کی ایک ایک سیٹ مختص کی گئی ہے ، پنجاب حکومت نے پی ایم ڈی سی سے غیر منظور شدہ ناروال میڈیکل کالج کی نئی 100 ایم بی بی ایس کی سیٹ اوپن کوٹے میں شامل کر دی ہیں ناروال میڈیکل کالج ابھی پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ ہی نہیں ہے ،ناروال میڈیکل کالج کی ابھی فیکلٹی کو بھی بھرتی نہیں کیا گیا،ماضی میں ساہیوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، ڈی جی خان کے میں میڈیکل کالج پی ایم ڈی سی سے منظوری کے بغیر قائم کئے گئے ہیں ، پی ایم ڈی سی نے ماضی کے ان چار میڈیکل کالجز کو کروڑوں روپے جرمانے بھی عائد کیے۔
لاہور سے مزید