• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی رپورٹ سی پی اوآفس کو بھجوائی جائے،آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ہدایت کی کہ عادی و پیشہ ور مجرمان کو موثر انویسٹی گیشن، بروقت چالاننگ سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اور کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں قتل اوردہرے قتل 245 ملزمان گرفتار کئے گئے ، آئی جی نے سنگین جرائم میں مزید کمی کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھنے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز سنگین و منظم جرائم کی سرکوبی کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں ۔ رحیم یار خان پولیس کی آپریشنل کاروائیوں میں اب تک 63 خطرناک کریمنلز ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوئے ۔
لاہور سے مزید