ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان نے ماہ اکتوبر و نومبر میں اتحاد طلبہ مدارس مہم چلانے کا اعلان کر دیا،یہ اعلان جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ محمد افضل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ اعجاز الحق ، منتظم صوبہ پنجاب جنوبی عمر فاروق عابد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان حافظ صفی اللہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ محمد فرحان ، منتظم ضلع ملتان حافظ محمد ارسلان اور سیکرٹری اطلاعات فہیم خالد بھی ساتھ موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مدارس کی تمام اسناد کو قانونی حیثیت حاصل نہ ہونے کے باعث مدارس کے طلبہ کا تعلیمی اور معاشی استحصال ہو رہا ہے اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم نہیں ہو رہے، مدارس کے طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔