• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بل بروقت تقسیم نہ ہونے سے صارفین کو جرمانے ادا کرنے پڑگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کینٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بل بروقت تقسیم نہ ہونے سے سینکڑوں صارفین کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا،جرمانے کے ساتھ بل بھرنے پڑگئے،بتایا گیاہے کہ میپکو کی غفلت کے باعث میپکو کینٹ سب ڈویژن کے علاقے قاسم بیلہ اور محمد پور گھوٹہ میں بجلی کے بل بروقت تقسیم نہ ہوسکے،متاثرہ علاقوں کے صارفین کےمطابق بل بروقت نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی نہیں کرسکے،اس دوران بعض علاقوں میں میپکو کے اہلکار میٹرکاٹنے پہنچ گئے،بیشتر صارفین نے ان اہلکاروں کو رشوت دے کر اپنے میٹر بچائے،اور بعد ازاں جرمانے کی رقم ادا کرکے اپنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی،متاثرہ صارفین نے سی ای او میپکو سے ذمہ دارافسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،دوسری طرف میپکو کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ترسیل کا ٹھیکہ ایک نئے کنٹریکٹر کو دیا گیاتھا جس کو اپنے متعلقہ علاقے کی مطلوبہ پہچان نہیں تھی۔
ملتان سے مزید