اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت سبزی منڈی میں نیلام ہونے سبزیوں کی ایک بڑی مقدار کا انحصار افغانستان پر کیا جاتا ہے ، گزشتہ روز افغانستان سے درآمدی سبزی اور فروٹ کے 267کنٹینرز فروخت ہوئے، غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 83 کنٹینرز غلام محمد بارڈر سے جبکہ 194 کنٹینرز طور خم بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے، افغانستان سے درامدی سبزیوں میں 95 ٹریلرز ٹماٹر ،95 ٹریلرز پیاز، 666 ٹریلرز انگور ، 17ٹریلرز کھیرا اور4ٹریلرز سیب شامل ہے ، آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سپلائی میں تعطل کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ معمول کی بات ہے۔ منڈی اور مارکیٹ کی قیمتوں میں فرق ضلعی حکام کی غفلت کا نتیجہ ہے ۔