کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں کمپنی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 60سالہ محمد ندیم ولد محمد جمیل جاں بحق ہوگیا ، آئی سی آئی چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، شناخت نہیں ہوسکی، منگھوپیر واٹر بورڈ جالی کے قریب ٹینک میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے پل پر تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ احمر علی جاں بحق اور 17سالہ حسان علی زخمی ہوگیا، کورنگی چمڑا چورنگی کمپنی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 25 سال کا نونوجوان جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں جہان آباد لاشاری محلہ لیاری ندی کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ،سولجر بازار کے علاقے گارڈن ایسٹ البیلا چوک پل کے قریب فٹ پاتھ سے40 سالہ شخص کی لاش ملی ، لیاقت آباد 10نمبر نجی اسپتال کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔