کراچی(اسٹاف رپورٹر) سلطان آباد بلال مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 28سالہ اسمٰعیل ولد عمر گل زخمی ہوگیا،پولیس کاکہنا ہےکہ زخمی شخص منشیات کا عادی بھائی ابراہیم نے نشہ سے تنگ آکر پیٹ میں گولی مار کر زخمی کیا اور فرار ہوگیا، منظور کالونی شالیمار بیکری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 26سالہ حسن ولد جاں محمد زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے، لانڈھی 89 میں فائرنگ سے 36سالہ حسین ولد عبداللہ زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ، رزاق آباد ناز دھنی پارتھو گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں موسامیر ولد محمد عارف زخمی ہوگیا، سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 40سالہ گوپی کشن ولد امر سنگ زخمی ہوگیا،پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔