• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پڑھو پنجاب پروگرام ‘‘ کی چھوٹے شہروں تک توسیع، وزیرآباد میں مائیکرو لائبریریاں قائم

لاہور(آصف محمود بٹ )وزیر اعلی مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے میں مائیکرو لائبریریوں کے قیام اور چھوٹے شہروں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ’’سٹی والز ‘‘ کی تعمیر کے پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کا آغاز پنجاب کے ادبی و تجارتی شہر وزیر آباد سے کیا گیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو وزیر اعلی کے’’ پڑھو پنجاب پروگرام ‘‘ بارے ملنے والی تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے تمام عوامی پارکوں ، بس سٹیشنوں کے ویٹنگ ایریاز اور ریلوے سٹیشن پر مائیکرو لائبریریوں کےکتابوں پر مشتمل ریکس رکھ دیئے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ان وزیرآباد کے عوام اور دیگر شہروں سے آنے والے مسافروں کے لئے15مختلف مقامات پر رکھے گئے کتابوں کے ان ریکس میں 1ہزار سے زائد کتب رکھی گئی جبکہ اگلے دو سے تین ماہ میں 1ہزار مزید کتب کا اضافہ کر دیا جائیگا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پارکوں میں جاکر بیٹھنے والے افراد یا بس اور ٹرین سٹیشن پر انتظار کرنے والے افراد کو کتابوں کے مطالعہ کے ذریعے ایک صحت مند ایکٹیویٹی فراہم کر نا ہے۔ کتابوں کو بارش اور موسمی اثرات سے بچانے کے کے لئے ان ریکس پر ’’رین پروف شیٹس‘‘ لگائی گئی ہیں ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے چھوٹے شہروں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے وژن کے تحت تحصیل وزیر آباد جسے اب ضلع کا درجہ دیا جا چکا ہے میں نقش و نگار اور شہر کی تاریخ و ثقافت کی عکاسی کے لئے خصوصی دیواریں بنائی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید