لاہور(خبرنگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کے لیے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔ سنگل شفٹ والے سکول پیر سے جمعرات صبح 8بجکر 45 منٹ پر لگیں گے جبکہ چھٹی 2بجکر45 منٹ پر ہوگی۔ جبکہ جمعہ کے روز چھٹی 12 بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔ ڈبل شفت والے سکولوں پیر سے جمعرات صبح 8بجکر 45 منٹ پر ہی لگیں گے جبکہ چھٹی 12بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔