لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہاہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے جس کے ہر رکن اور اسکے اہل خانہ کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے آرپی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ فورس کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھیں، ماتحت سٹاف کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ ملاقات کریں اور انہیں درپیش مسائل اور مشکلات کا فی الفور حل یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔