سندھ بھر میں جنوری سے اکتوبر تک ملیریا کے 2 لاکھ 27 ہزار 990 کیسز سامنے آئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 808 کیس رپورٹ ہوئے
ملیریا کے سب سے زیادہ 971 کیس کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے۔
ضلع کورنگی سے 288، ضلع جنوبی سے 242، ضلع غربی سے 155، ضلع شرقی 84، ضلع وسطی سے 68 کیسز سامنے آئے۔
جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
حیدر آباد سے ملیریا کے1 لاکھ 9 ہزار 812، سکھر سے 16ہزار 533، لاڑکانہ سے 50 ہزار 444، میرپورخاص سے31 ہزار 225 جبکہ شہید بینظیر آباد سے 18ہزار 168 کیسز رپورٹ ہوئے۔