• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن فتیانہ بازیابی کیس: متعلقہ فریقین سے پیشرفت رپورٹ طلب

لاہور ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما احسن فتیانہ کی بازیابی سے متعلق کیس کے تمام فریقین سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت میں پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ احسن فتیانہ وزارتِ داخلہ یا ایف آئی اے کے پاس نہیں ہیں۔

عدالت میں وفاقی وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ بھی  پیش کی گئی۔

عدالتی حکم پر ایس پی کینٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ گھروں کے کیمرے میں ریکارڈ ویڈیوز کی جیو فینسنگ کروائی جا رہی ہے۔ 

عدالت نے دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

قومی خبریں سے مزید