• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ماتحت کر دیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سندھ انفر اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی ( SIDCL) کا انتظامی کنٹرول وزارت منصوبہ بندی و ترقیات سے لے کر اسے وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کے ماتحت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر اعظم نے یہ منظوری رولز آف بزنس 1973 کے رول تین کے تحت دی ۔کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منطوری کے بعد اس انتظامی تبدیلی کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات کو باضابطہ مراسلہ بھیج دیاگیا ہے۔ نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے امور اب وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کے سپرد کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سندھ انفر اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی سندھ میں وفاق کے فنڈز سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید