• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک 19 نومبر کو ویمن انٹرپرینور شپ ڈے پر بینکوں، خواتین کو ایوارڈز دیگا

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) بینک دولت پاکستان 19نومبر2024ء کو ویمن انٹر پرینورشپ ڈے منائے گا۔ اس ضمن میں تقریب کا افتتاح گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔ تقریب میں بینکوں اور نان بینک اداروں کے اعلیٰ حکام اور ورکنگ ویمن ایسوسی ایشنوں کے نمائندے معیشت میں خاتون آجرین کے اہم کردار کا اعتراف کرنے کے لئے جمع ہوں گے۔ دیگر سرگرمیوں کے علاوہ اس تقریب میں ان بینکوں کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ ز بھی دیئے جائیں گے جنہوں نے قرضہ لینے والی خواتین کو قرضے جاری کرنے میں مسلسل اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں کو بھی مختلف زمروں میں ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید