کراچی(ذیشان صدیقی / اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول بھر پور انداز میں جاری ہے ، دیگرتفریحی پروگرامز کے ساتھ مختلف امور اور انگلش اور بعض دیگر زبانوں کے تھیٹرپلے بھی کئے جارہے ہیں۔ منگل کی شب ورلڈ کلچر فیسٹیول میں اور زبان کا معاشرتی اسٹیج ڈرامہ چتو ر ائی اسٹیج کیا گیا۔ جو دو خواتین کے درمیان حکمت اور چالاکی کی جنگ پر مبنی ہے ۔ جس میں اکثر فن کار ناپاکے تربیت یافتہ تھے۔ اس کے ہدایتکار وا داکار سرفراز علی تھے۔وہ نیشنل اکیڈمی آف فارمنگ کے تربیت یافتہ ہیں اور ڈرامہ میں سین کا رول کیا ہے۔ جبکہ خدابخش کارول اداکار ارشد شیخ نے کیا۔ وہ ڈرامہ نگار کی حیثیت میں بھی اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ اور آج کل انگلش لڑیچر میں ماسٹرز کررہے ہیںڈرامہ میں اداکارہ صفیہ بھاشیہ نے بھی اہم کردار کیا ہے۔ انہیں تھیٹر میں کام کا تجربہ ہے ۔