• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے، مالی سال 2025-24 کے بجٹ کی منظوری نہ ہو سکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مالی سال 2025-24کے بجٹ کی منظوری نہ ہو سکی۔ چیئرمین گورننگ باڈی سعید غنی نے کہا کہ بجٹ 2924-25 میں متعدد چیزوں کی وضاحت نہ ہونے پر اس کو آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس تک موخر کیا گیا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے۔ چیئرمین گورننگ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی 1197 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ارکان گورننگ باڈی رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، یوسف بلوچ، ایڈیشنل کمشنر ایس جی مہدی، ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین، کے ڈی اے کے ممبر فنانس کاشف خان، ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، ممبر ٹیکنیکل طارق رفیع و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں گذشتہ گورننگ باڈی کے منٹس کی منظوری پر وزیر بلدیات نے کہا کہ گذشتہ اجلاس کے ممبران نے چونکہ منٹس پر دستخط کردیئے ہیں اور ہم میں سے کوئی بھی ممبر اس میں موجود نہیں تھا تاہم اس وقت کے ممبران نے چونکہ اس پر دستخط کردیئے ہیں اسلئے اسکو منظور کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید