عمرکوٹ (نامہ نگاران) عمرکوٹ، مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والےڈاکٹر کی قبر کشائی کرکےپوسٹمارٹم کیا گیا۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ نعش کے 13سیمپل لیے ہیں ، رپورٹ تقریباً ایک ماہ میں آئیگی۔
تفصیلات کے مطابق چند روزقبل سندھڑی کے قریب پولیس مقابلے میں مارے جانے والے عمرکوٹ کے ڈاکٹر اور عمرکوٹ کے قریبی گاؤں جانھرو کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کمبھار کے قتل کے محرکات جاننے کیلئے سیشن جج عمرکوٹ کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ عامر راجپوت کی قبر کشائی کرکے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس سے آنے والی میڈیکل بورڈ پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم ڈاکٹر وسیم قریشی،ڈاکٹر طاہر،ڈاکٹر واحد،ڈاکٹر راحیل نے لاش کا پوسٹمارٹم کرکے اجزا حاصل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔