کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نجی بینک کا مینیجر بھی شامل ہے،ملزمان کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی بینک کی برانچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت وسیم اکرم، محمد ارسلان, محمد عدیل، محمد شیراز اور محمد شاہد کے نام سے ہوئی،ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے،ملزمان کی خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ،چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 20 ہزار برطانوی پاونڈ اور 4500 امریکی ڈالر برآمد کئے گئے۔