خانپور مہر ( رپورٹ: نذیر احمد ) سابق ایم پی اے شہر یار خان پر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے ساتھی کا مقدمہ رونتی تھانہ میں درج کر لیا گیا، مقدمہ مقتول کے بھائی ممتاز علی شر کی مدعیت میں 19نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، ایس ایچ او رونتی کو حراست میں لےکر تفیش شروع کر دی گئی۔ ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق، رونتی کچے میں دو روز قبل سابق ایم پی سردار شہر یار خان پر قاتلانہ حملہ میں ہلاک ہونے والے ساتھی علی محمد شر کے قتل کا مقدمہ رونتی تھانے میں مقتول کے بھائی ممتاز علی شر کی مدعیت میں دہشگری ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا، مقدمہ عطا اللہ سیلرو، پنجن سیلرو، خالد احمد سیلرو، علی گوہر سیلرو، اکبر سیلرو، صدیق سیلرو، اصغر علی عرف ننڈو بھٹو، اسد اللہ عرف امین بھٹو، اللہ وسایو سیلرو، کھبڑو سیلرو، رحیم بخش سیلرو، شاہنواز سیلرو، شوکت سیلرو، عبد الستار سیلرو، خادم سیلرو، ابراہیم سیلرو، صحبت سیلرو، اور تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔