• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی قیادت آپس میں الجھتی نظر آرہی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ تحریک انصاف میں قیادت آپس میں الجھتی نظر آرہی ہے عمران خان تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ الجھتا جارہا ہے ،عمران خان کی صحت سے متعلق پارٹی ایک پیج پر نہیں ہے،نمائندہ جیو نیوز لندن مرتضیٰ علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے معاملے پر معروف قانونی فرم میٹرکس چیمبرز کی رائے ہے کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں،بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزا پانے کے سبب اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔

تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا کہ آئینی عدالت بنتی نظر آرہی ہے کیوں کہ آئینی بینچ کو کوئی لفٹ نہیں کروارہا ہے اور وہ کسی کام کا نہیں ہوگا۔

میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ سامنے آگیاہے جس کے مطابق آئین میں ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 آئین میں ترمیم اور عمران خان سے بدسلوکی کے خلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید