• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا فی تولہ 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ سطح پر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت 2200روپے فی تولہ کے اضافے سے2لاکھ77 ہزار 200روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر فی اونس کے اضافے سے2653ڈالرسے بڑھ کر 2675 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ہی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2200 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ77 ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے ہو گئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے ، تاہم چاندی کی قیمت 3050 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید