• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کاروباری اداروں کے چیفس پر حلف نامے کی پابندی ختم کرے، خرم مختار

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے کاروباری اداروں کے چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف اوز) پر عائد حلف نامے جمع کروانے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاروباری ادارے صرف ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ کے ذریعے سپلائر کی حیثیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف نامے کی پابندی سے کاروباری اداروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ خرم مختار کے مطابق ایسے وقت میں جبکہ ایکسپورٹرز کے اربوں روپے کے ریفنڈز کی واپسی تاخیر کا شکار ہے ایسے جارحانہ اقدامات سے کاروباری برادری کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔
اہم خبریں سے مزید