• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں3پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں4پیسے کا اضافہ، پاؤنڈ کی قیمت میں 1.16روپے کی کمی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے سے 277.60روپے سے بڑھ کر 277.70 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 277.80روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک پیسے کی کمی سے 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.84 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 3 پیسے کے اضافے سے 279.25 روپے سے بڑھ کر 279.28 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 4 پیسے کے اضافے سے 300.73 روپے سے بڑھ کر 300.77 روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 2 پیسے کی کمی سے 303.57روپے سے کم ہو کر 303.55 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.16 روپے کی کمی سے 361.19 روپے سے کم ہو کر 360.03 روپے اور قیمت فروخت 1.10 روپے کی کمی سے 364.53 روپے سے کم ہو کر 363.43 روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید