• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹرکارپوریشن، بلوں کی وصولی پرائیویٹ سیکٹر سے کرانے کے لئے ٹینڈر جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے صارفین سے بلوں کی وصولی پرائیویٹ سیکٹر سے کرانے کیلئے ٹینڈر جاری کر دئے جبکہ پاکستان اسٹیل ملزپر10ارب روپے سےزائد واجبات ہونے پراس کی جائیداد قرق کرنے کے لئےممبرلینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ بورڈ آف ریوینوگورنمنٹ آف سندھ کو خط لکھ دیاسی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمدنے ایک گفتگو میں بتایا کہ واٹر کارپوریشن میں اصلاحات کے پہلے مرحلے میں ریکوری اینڈ ریونیو جنریشن(آر آر جی)کے بلنگ شعبے کو پرائیویٹ فرم کے حوالے کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لئے ٹینڈر جاری کر دئے گئے ہیں پہلے مرحلے میں گھریلو صارفین سے پرائیویٹ شعبے کے ذریعےپانی کے بلوں کے وصولی کی جائے گی دوسرے مرحلے میں پرائیویٹ سوسائٹیز،ہائی رائز بلڈنگز اور بلک انڈسٹریزکی وصولی پرائیویٹ فرم کے ذریعے کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس اقدام سےواٹر بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا سی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمدنے مزید بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملزپر واٹر کارپوریشن کے واجبات اب دس ارب روپے سے زائد ہو چکے ہیں کوئی بھی ادارہ اپنے واجبات کی وصولی کے بغیر نہیں چل سکتا۔
اہم خبریں سے مزید