کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا لاہور معاملے پر حکومت کی کارروائی اطمینا ن بخش ہے؟
لاہور واقعہ سے متعلق تجزیہ کار محمل سرفراز، شہزاد اقبال ،عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا کہ لاہور واقعہ اگر واقعی فیک نیوز ہے تو جو لوگ اس کے پیچھے ہیں انہیں ضرور پکڑنا چاہئے، اسوقت تک کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اور نہ کوئی متاثرہ شخص ہے نہ عینی شاہد، جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ پھیلایا ہے ان کو مثال بنانے کی ضرورت ہے، اگر تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے تو حکومت کے پاس اختیار ہے سزا دے۔
تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ یہ بہت حساس موضوع ہے ۔ جن کو کہا جارہا ہے کہ وہ متاثر ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے ایسا نہیں ہے ۔