اسلام اآ باد ( نیو زرپورٹر):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ صرف ایک اخلاقی فرض نہیں ہے بلکہ پائیدار ترقی کے حصول اور سب کیلئے امن و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے بنیادی شرط ہے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے سے لیکر رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے تک ہم طویل مدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں۔غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک ایسی دنیا کے لئے پر عزم ہیں جہاں ہر فرد کے لئے کامیابی کے مواقع یکساں ہوں، غربت کا خاتمہ صرف ایک اخلاقی فرض نہیں ہے بلکہ پائیدار ترقی کے حصول اور سب کے لئے امن و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے بنیادی شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ہر پالیسی کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے، حکومت نے اپنے سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کے اقدامات کے ذریعے غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے میں اہم پیشرفت کی ہے