• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی میں تدریسی و دفتری امور کی معطلی اور بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کیمپسز (عبد الحق و گلشن) کی انجمن اساتذہ و غیر تدریسی عمال کا تدریسی و دفتری امور کی معطلی اور بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے جنرل سیکرٹری روشن علی، انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے جنرل سیکرٹری شیخ کاشف رفعت اور انجمن غیر تدریسی ملازمین گلشن اقبال کیمپس کے صدر عدنان اختر کا کہنا ہے کہ شیخ الجامعہ کی طرف سے احکامات جاری کیئے گئے ہیں کہ ماہ جولائی میں کیا گیا تنخواہوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ جب کہ ہم اساتذہ و ملازمین پہلے ہی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور اذیت کا شکار ہیں ۔ ایسی صورت حال میں اس طرح کے احکامات جاری کرنا ملازمین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید