• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں وزیر خارجہ جے شنکر کی مارننگ واک

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی میڈیا نے جے شنکر کی اسلام آباد آمد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خوب اہمیت دی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے احاطے میں جے شنکر کی اپنے عملے کے ساتھ چہل قدمی کی تصویر جاری کردی۔ جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جے شنکر نے بدھ کی صبح ایس سی او کے اجلاس سے پہلے اسلام آباد ہائی کمیشن کے احاطے میں اپنے عملے کے ساتھ چہل قدمی کی۔ اسلام آباد میں شنگھائی کانفرنس کے عشائیے میں ہندوستانی کلاسیکی رقص پیش کیے جانے پر بھارتی میڈیا میں شہ سرخیاں ہیں۔ اس معاملے سے واقف لوگوں نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستانی کلاسیکی رقص کی شکل ’بھارتناٹیم‘ استقبالیہ میں عشائیے کے دوران پیش کی جانے والی پرفارمنس میں شامل تھی۔
اہم خبریں سے مزید