• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 65، لبنان میں میئر سمیت 16 شہید

غزہ ، بیروت ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں کی غزہ اور لبنان پر بمباری ، غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 65افراد شہید اور 124زخمی ہوگئے جبکہ لبنان کے شہر نطبیہ میں بلدیہ کونسل کی عمارت پر بمباری میں مقامی میئر سمیت 16افراد شہید اور 50سے زائد زخمی ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے چند روز کے وقفے کے بعد بدھ کو بیروت پر دوبارہ بم برسادیئے جس میں نواحی علاقے ضاحیہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شمالی غزہ میں مسلسل 12ویں روز بھی زمینی آپریشن اور محاصرہ جاری ، لاکھوں افرادکو غذائی اجناس کی قلت کا سامنا ۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک نےبدھ کی صبح جنوبی لبنان میں ان کے واچ ٹاور پر شیلنگ کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید